شعیب ملک کے اہل خانہ ثانیہ کے حامی بن گئے، دوسری شادی کا بائیکاٹ کیا
فوٹو: انسٹاگرام
اسلام آباد: شعیب ملک کے اہل خانہ ثانیہ کے حامی بن گئے، دوسری شادی کا بائیکاٹ کیا، اس بات کی تصدیق شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کیا.
انھوں نے بتایا کہ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق پر کرکٹر کے گھر والے انتہائی رنجیدہ ہیں۔
عمران ظفر نے کہا کہ شعیب ملک کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی، ان کے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں۔
عمران ظفر نے کہا مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کا بہت افسوس ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے اور قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے، شعیب اور ثانیہ کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی۔
شعیب ملک کی فیملی 2022 کے آخر میں دو ہفتے دبئی رہی، دونوں کے گھر قیام کے دوران تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی، شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے طلاق کے حق میں نہیں تھی، طلاق ہونے پر شعیب ملک کی فیملی کو بہت دکھ ہوا۔
ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لی، ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، ثا نیہ ایک عرصہ تک نظر انداز کرتی رہیں اور پھر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ فیملی نے شعیب ملک کو بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا، اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے، ثناء جاوید کی بھی طلاق ہوئی ہے اور ان کی بھی دوسری شادی ہے.
سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی ہے اور شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے 20 جنوری ہفتے کی صبح اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری تصاویر سے کیا.
Comments are closed.