الیکشن پر خطرات منڈلانے لگے، قومی سلامتی کمیٹی و کابینہ کے اجلاس طلب
فوٹو: اے ایف پی/ فائل
اسلام آباد: الیکشن پر خطرات منڈلانے لگے، قومی سلامتی کمیٹی و کابینہ کے اجلاس طلب، دونوں اجلاس آج یکے بعد دیگرے اسلام آباد میں ہوں گے، پاک ایران کشیدگی کی صورتحال پر غور سرفہرست ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنا دورہ ڈیوس مختصر کرکے آج وطن واپس پہنچیں گے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں آرمی چیف سمیت دیگر سروسز چیف شریک ہوں گے، اجلاس میں خفیہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر بریفنگ دی جائے گی، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر فیصلے کیے جائیں گے۔
دو روز قبل ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے پنگجور میں ایک چھوٹے سے گاؤں پر میزائل حملے کیے جس میں 2 بچیاں شہید اور 3 زخمی ہوگئیں۔
پاکستان نے گزشتہ صبح ایران کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن نے پاک ایران کشیدگی کے باوجود الیکشن بروقت ہونے کا بیان دیا ہے، ذرائع کے مطابق نگران سیٹ کی طرف سے وضاحتوں کے باوجود انتخابات ملتوی ہونے کے امکانات موجود ہیں.
Comments are closed.