شیرمخالفین کو گرفتار اور نشان چھین کر وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہاہے،بلاول
فوٹو: ایکس پیپلز پارٹی
دادو: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چوتھی بار وزیراعظم بننے کیلئے شیرمخالفین کو گرفتار اور نشان چھین کر وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہاہے،بلاول بھٹو نے کہا یہ شیرعوام کا خون چوستا ہے۔
دادوں میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا ایسا شیر ہے جو خود گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو بولتا ہے کہ میرے مخالف کو گرفتار کرو اور اُس کا نشان چھین کر میری جیت کا بندوبست کرو۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشنز میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا، عوام مجھے بھاری اکثریت دیں اور تیر کے علاوہ کسی کو ووٹ دے کر اپنا قیمتی ووٹ ضائع نہیں کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے ساتھ دیا تو دنیا کی کوئی طاقت میرا راستہ نہیں روک سکتی، عوام کو پی پی کے تمام امیدواروں کو جتوانا ہے، اگر موقع دیا گیا تو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرے کو بڑھائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارشی نے کہا غریب خواتین کو کاروبار کیلیے بلا سود قرض دیں گے، حکومت میں آئے تو بے نظیر کسان کارڈ بنائیں گے، جس سے مفت بیچ، کھاد، یوریا، فصلوں کی بہترین قیمت دلوائی جاسکے گی۔
ان کا کہنا تھا یہ میرا خواب ہے کہ کوئی شہری یا بچہ بھوکا نہ سوئے، یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کروں گا، اگر مجھے جتوا دیا تو دس نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد ہوگا اور جیت کے بعد میں سب سے پہلے تنخواہیں دگنی کردوں گا۔
بلاول بھٹو نے کہا ہم عوام سے ملکر اس شیر کا شکار کریں گے،یہ ایسا شیر ہے کہ دوسروں کو بول کر اپنے مخالف کے بندوں کو گرفتار کرواتا اور نشان چھنوا لیتا ہے، پھر جب بندوبست ہوجاتا ہے تو پھر یہ شیر نکل جاتا ہے‘۔
بلاول بھٹو نے کہا کل میں واپس پنجاب جارہا ہوں جہاں شیر کا مقابلہ کروں گا، کل جنوبی پنجاب کے عوام کو پیغام پہنچاؤں گا، جیالے جانتے ہیں شیر کا شکار کیسے کیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا ہم نہیں مانتے کہ چوتھی بار ایسے شخص کو وزیراعظم بنایا جائے‘۔ انہوں نے کہا کہ آپ بلاول کو ایک موقع دیں میں ملک کی قسمت بدل دوں گا، شیر یا کسی اور جماعت کے پاس کوئی پلان یا منصوبہ نہیں ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ابھی تک اپنا منشور نہیں دکھایا کیونکہ یہ عوام کی مشکل، مہنگائی اور غربت کا علم نہیں رکھتے اور انہیں بس اپنی کرسی کی فکر ہے جو چوتھی بار دینے کی تیاری ہورہی ہے مگر ہم اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔
Comments are closed.