غیر شرعی نکاح کیس،عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد

52 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: غیر شرعی نکاح کیس،عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد کردی گئی۔

 راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلقہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔
فرد جرم کمرہ عدالت میں سینئر سول جج قدرت اللہ نے پڑھ کر سنائی۔فرد جرم کے وقت بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔وکلاء صفائی نے بشریٰ بی بی کے درخواست استثنیٰ منظور کرنے کی استدعا کی۔

سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔

 گزشتہ روز غیر شرعی نکاح کیس میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی تھی۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے ایک دن کی درخواست استثنیٰ دائر کی تھی، پراسیکیوشن کے وکیل رضوان عباسی نے درخواست کی مخالفت کی تھی۔

Comments are closed.