پی ٹی آئی کے خلاف کھلی پری پول دھاندلی کی جا رہی ہے،امریکی ماہر
فوٹو: فائل
لاہور: امریکہ کے ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیا سے متعلق ماہر مائیکل کوگلمین نے پاکستان کی تازہ ترین سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف کھلی پری پول دھاندلی کی جا رہی ہے،امریکی ماہر کا لیگی رہنما کے ساتھ مکالمہ۔
یہ مکالمہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ہوا ہے، کوگلمین نے ایک لیگی رہنما کے ساتھ دلچسپ مکالمے میں اتفاق کیا کہ 2018 میں بھی پری پول دھاندلی ہوئی تاہم ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ وہ نہیں ہوا جو پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مائیکل کوگلمین نے ایک ٹویٹ میں کہا پی ٹی آئی رہنما جیل میں ہے پی ٹی آئی کے انتخابی امیداروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کی آن لائن ریلیوں اور فنڈ جمع کرنے پر پابندی ہے۔
پی ٹی آئی کے سب سے بڑے مخالف کے قانونی مسائل ختم ہو گئے ہیں، سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے حامی سمجھے جانے والے جج استعفے دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کے استعمال کی اجازت نہیں مل رہی۔ یہ ڈھکی چھپی نہیں، کھلی پری پول دھاندلی ہے۔
کوگلمین کی اس ٹوئیٹ کے جواب میں مسلم لیگ ن کے کشمیری لیگی رہنما شاہ غلام قادر نے لکھا کہ جو کچھ آپ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا ہے یہ 2018 میں مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ جو آپ بوتے ہیں وہی آپ کاٹتے ہیں۔
PTI leaders jailed. PTI electoral candidates’ nomination papers denied. PTI online rallies/fundraisers blocked. Top PTI rival’s legal woes melt away. SC justices perceived as siding w/PTI step down. PTI denied use of election symbol.
This is brazen, not subtle, pre-polls rigging.— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) January 13, 2024
کوگلمین نے جواب میں کہا، میں مکمل اتفاق کرتا ہوں گوکہ اس مرتبہ یہ سب زیادہ بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے اور 2018 کے مقابلے میں چیزیں کم ڈھکی چھپی ہیں۔
کچھ دیر بعد کوگل مین نے ایک اور ٹوئٹ میں لیگی حامی کو منتخب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے آپ کے تبصرے کو غلط پڑھا۔ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ جو کچھ میں نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے یہی کچھ 2018 میں پی ایم ایل این کے ساتھ ہوا تھا۔
میرا کہنا یہ تھا کہ 2018 میں پری الیکشن دھاندلی ہوئی تھی لیکن اس سطح کی نہیں جو آج پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہی ہے۔
Comments are closed.