نواز شریف کیلئے خطرے کی گھنٹی،یاسمین راشد مقابلے میں آگئی

55 / 100

فائل:فوٹو
لاہور :سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے خطرے کی گھنٹی،یاسمین راشد مقابلے میں آگئی پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کو اپیلیٹ ٹریبونل نے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

اپیلیٹ ٹریبونل کے جسٹس طارق ندیم نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

اپیلیٹ ٹریبونل نے این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی اپیل منظور کرلی اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے لاہور کے اسی حلقہ سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف بھی الیکشن لڑ رہے ہیں جن پر سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرکے وطن واپسی اور الیکشن کی راہ ہموار کرانے کا الزام لگاتی ہیں.

Comments are closed.