مریم نوازکی جیت میں حائل بڑی رکاوٹ صنم جاوید کی اپیل خارج کردی گئی
فوٹو: فائل
لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکی جیت میں حائل بڑی رکاوٹ صنم جاوید کی اپیل خارج کردی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کے حلقہ این اے 119 اور 120 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کیں۔
پی ٹی آئی کی سرگرم اور مقبول ترین کارکن صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے این اے 119 اور 120 سے کاغذات جمع کروائے تھے اورمریم نواز کے مقابلے میں بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے قومی اسمبلی کی نشست سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست سے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے۔
ایپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے این اے 129 سے حماد اظہر کی اپیل خارج کر دی۔
دوسری طرف ایپلٹ ٹریبونل کے جج نے پی پی 171 سے حماد اظہر اور انکے والد میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی منطور کر لیے۔
ریٹرننگ افسر نے حماد اظہر اور میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے تاہم اپیلیٹ ٹریبونل نے حماد اظہر اور میاں اظہر کو الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔
Comments are closed.