توشہ خانہ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی :توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ کی جا سکی۔ مزید سماعت 6 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت اسلام اباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنسز پر سماعت کی۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈ ریفرنسز میں ضمانت پر فریقین وکلاء نے دلائل دیئے۔ جبکہ بشری بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے اس سمیت دونوں ریفرنسز پر مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.