نواز شریف کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد وزیر برقرار،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

54 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا مبینہ طور پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد وزیر برقرار،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا  الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیاکہ درخواست بادی النظر میں ذاتی رنجش کا باعث لگتی ہے.

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی وابستگی کا الزام ثابت نہیں ہوا فواد حسن فواد بطور بیورو کریٹ اچھی شہرت کے حامل رہے ۔

الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد پرسیاسی وابستگی کے الزام سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔الیکشن کمیشن نے عزیز الدین کاکا خیل کی درخواست مسترد کردی۔

فیصلے میں کہا گیاکہ درخواست گزار کی جانب سے سیاسی وابستگی کا الزام ثابت نہیں ہوا۔فواد حسن فواد اپنے عہدے کے حوالے سے عام انتخابات پر اثرانداز نہیں ہوسکتے ۔

فواد حسن فواد کے خلاف درخواست بادی النظر میں ذاتی رنجش کا باعث لگتی ہے وہ اہم پوزیشن پرتعینات رہے اور بطور بیورو کریٹ اچھی شہرت کے حامل رہے۔

واضح رہے کہ عزیز الدین کاکا خیل نے فواد حسن فواد کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی تھی جس میں سیاسی وابستگی کا الزام عائد کیا تھا۔

Comments are closed.