نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے
فائل:فوٹو
لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے پارٹی قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ان کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں منظور کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو میں بلال یاسین نے بتایا کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کے سلسلے میں آر او کے دفتر میں پیش ہوئے تھے جہاں آر او نے سوال و جواب کیے اور نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے کہا تھا کہ پارٹی قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے۔
بلال یاسین نے بتایا کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کے سلسلے میں آر او کے دفتر میں پیش ہوئے تھے جہاں آر او نے سوال و جواب کیے جس کے بعد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ہمراہ نواز شریف کے وکیل امجد پرویز بھی آر او کے دفتر میں پیش ہوئے تھے۔
ن لیگ کے رہنما بلال یاسین خود اس حلقے کی صوبائی نشست پی پی 173 سے الیکشن لڑرہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 130 نواز شریف کا آبائی حلقہ ہے اور وہ اس سے پہلے بھی یہاں سے الیکشن لڑچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد اب وہ الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہوگئے ہیں۔
Comments are closed.