ٹک ٹاکر صندل خٹک کی سوشل میڈیا پر دھوم مچانے کے بعد سیاسی میدان میں انٹری
فوٹو: فائل
پشاور: ٹک ٹاکر صندل خٹک کی سوشل میڈیا پر دھوم مچانے کے بعد سیاسی میدان میں انٹری ہو گئی ہے۔
صندل خٹک نے بھی سیاسی میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اُنہوں نے خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ بتانا قبل از وقت ہے کہ میں کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں۔
صندل خٹک نے کہا کہ میرے آبائی علاقے میں بہت مسائل ہے، انہی مسائل کے حل کے لیے نکلی ہوں خواتین کو بااختیار بنانا میرا مقصد ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کا کہنا تھا خواتین کو بااختیار بنانا میرا مقصد ہوگا، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن ہمیں گیس نہیں ملتی، خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے۔
انھوں نے کہا ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑ دی گئی ہیں، مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے، جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کروں گی۔
Comments are closed.