احد چیمہ، آئی جی، ڈی سی کو نہ ہٹانے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پرنسپل سیکرٹری کی طلبی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ، آئی جی، ڈی سی کو نہ ہٹانے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پرنسپل سیکرٹری کی طلبی، الیکشن کمیشن نے دونوں افسروں کو 26 دسمبر کو ذاتی طور پر طلب کر لیا.
الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے بعد وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے برطرف نہیں کیا گیا.
کمیشن نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو طلب کر لیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری کابینہ ڈویڑن کو لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی جانب سے 19دسمبر کو وزیر اعطم کے مشیر احمد چیمہ کو ہٹانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی تھی.
مگر ان ہدایات پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا ہے ایک اور مراسلے میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل نہ کئے جانے کے حوالے سے وضاحت کرنے کیلئے بھی طلب کیا گیا.
کمیشن کی جانب سے معاملے پر وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری کابینہ ڈویڑن کو منگل 26 دسمبر کو طلب کر لیا ہے.
Comments are closed.