انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ،اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان منفی میں تبدیل
فائل:فوٹو
کراچی :انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر چند پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 01 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 129 پوائنٹس کی کمی سے 62 ہزار 703 ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 62 ہزار 833 پوائنٹس تھا۔
Comments are closed.