پی ٹی آئی رہنماوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی نادرا نے تردید کردی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی نادرا نے تردید کردی، ترجمان نادرا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ شناختی کارڈ سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔
ترجمان نےپی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی نادرا نے تردید کردی، ترجمان نادرا نے واضح کیا ہے کہ نادرا نے ایسا کوئی ایکشن نہیں لیا نہ ہی کسی کورٹ نے احکامات جاری کیے ہیں۔
شناختی کارڈ بلاک کرنے کا ایک مکمل قانونی پروسیجر ہوتا ہے۔ ترجمان نےکہا شناختی کارڈ سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔
ترجمان نے واضح کیاہے ابھی تک نہ کوئی ایسی کارروائی ہوئی ہے نہ وزارت داخلہ نے احکامات جاری کیے ہیں۔نادرا کو یہ وضاحت کیو ں جاری کرنا پڑی ہے۔
اس سے قبل نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث مراد سعید اور حماد اظہر سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 18 رہنماوٴں کے شناختی کارڈ بلاک کردئیے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔
حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماوٴں کے شناختی کارڈ پولیس کی درخواست پر بلاک کیے گئے۔ مراد سعید، اعظم سواتی ، حماد اظہر، علی امین گنڈا پور، مسرت جمشید سمیت 18 پی ٹی آئی رہنماوٴں کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔ تمام ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے۔
حکام کے مطابق اشتہاری ملزمان شناختی کارڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی سہولیات سے محروم رہیں گے۔ جن دیگر رہنماوٴں کے شناختی کارڈ بلاک ہوئے ہیں ام میں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، واثق قیوم عباسی،جمشید چیمہ ، زبیر نیازی ، ملک ندیم عباس اور غلام محی الدین دیوان شامل ہیں۔
Comments are closed.