تحریک انصاف الیکشن میں تاخیر  نہیں چاہتی، شفاف انتخابات مطالبہ ہے، بیرسٹر گوہر

48 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے تحریک انصاف الیکشن میں تاخیر  نہیں چاہتی، شفاف انتخابات مطالبہ ہے، بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں ہمارا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، شفاف انتخابات کے لیے آر اوز کا ہونا شفاف الیکشن کی عکاسی نہیں کرتا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا، ہماری پٹیشن تھی کہ ریٹرننگ افسران کو عدلیہ سے لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بوگس کیسز کے ذریعے جسمانی ریمانڈ لینے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ سب کچھ سیاسی انتقام کے لیے کیا جارہا ہے، جیل ٹرائل ہو ہی نہیں سکتا۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Comments are closed.