ایبٹ آباد،کمرے میں گیس لیکیج سے ماں 4 بچوں سمیت جاں بحق
فوٹو: فائل
ایبٹ آباد: ایبٹ آباد،کمرے میں گیس لیکیج سے ماں 4 بچوں سمیت جاں بحق،گیس لیکیج سے اموات کا درد ناک واقعہ ایبٹ آباد کے علاقے نواں شہر میں پیش آیا۔
ایبٹ آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نواں شہر کے علاقے میں میاں بیوی اور 4 بچے گذشتہ رات کمرے میں ہیٹر جلا کر سوگئے تھے۔
کمرے کے اندر ہیٹر سے گیس لیکیج کے باعث ماں اور 4 بچے جاں بحق اور والد بے ہوش ہوگیا تھا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق بے ہوش شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کرکے سپرد خاک کردیا گیا۔
واضح رہے ہر سال مختلف شہروں میں گیس لیکیج سے اموات ہوتی ہیں اس کے باوجود ایسے حادثات جنم لیتے رہتے ہیں۔
Comments are closed.