میرے خاوند یاسین ملک کوبھارتی جیل میں زہر دیا جارہاہے،مشعال ملک
فوٹو: فائل
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ جو کہ نگراں وزیراعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق بھی ہیں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی جیل میں میری بیٹی پر حملہ کیا گیا۔
اسلام آباد میں انسانی حقوق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا میرے خاوند یاسین ملک کوبھارتی جیل میں زہر دیا جارہاہے،مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ان کا آدھا جسم مفلوج ہو چکا ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو بھارتی جیل میں زہر دیا جارہا ہے، وکیل کو بھی ان سے ملاقات کے لیے بہت مشکلات ہوتی ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ 15 اگست 2019 کے بعد سے کشمیریوں پر بھارت کا ظلم بڑھتا جا رہا ہے، کشمیر میں 1994 کے بعد سے تیسرے درجے کا ظلم کیا جا رہا ہے۔
معاون خصوصی نے غزہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں سب سے بڑی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، غزہ میں 19 ہزار سے زائد شہریوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاون خصوصی کے عہدے پر فائز ہوئی تو صنفی تذلیل پر کام کرنا شروع کیا، ڈیجیٹل ایپ لانچ کر رہے ہیں جہاں خواتین مسائل سے آگاہ کر سکتی ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ جہاں جہاں انسانی حقوق پامال ہوئے اس کی مذمت کی ہے اورجڑانوالہ میں جو واقعہ ہوا اس کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔
Comments are closed.