دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی شہید
فوٹو: آئی ایس پی آر
راولپڈی : جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی شہید ہوگئے.
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانہ کا موثر انداز میں پتہ لگایا تاہم اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ضلع چارسدہ کے رہائشی 26 سالہ سپاہی احمد علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے باعث کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.