اسرائیل میں قید فلسطینی خواتین کو ریپ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں
اسلام آباد: اسرائیلی قید سے رہائی پانے والی فلسطینی مصنفہ لاما خطیر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے انہیں ریپ اور ان کے بچوں کو جلانے کی دھمکی دی۔
جنگ بندی کے معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کے چھٹے بیچ میں رہا ہونے والی مصنفہ لاما خطیر نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل میں قید فلسطینی خواتین کو ریپ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ان کے ساتھ زیادتی اور اس کے بچوں کو جلانے کی دھمکی دی تھی۔
واضح رہے اسرائیل کی قیدمیں موجود فلسطینی خواتین کی بڑی تعداد ہے اور وہ کسی بھی اخلاقی یا قانونی ضابطے کی پاسداری نہیں کررہا ہے اس لاما خطیر کے انکشاف کے بعد ایک نئی خطرناک صورتحال نے جنم لیا ہے۔
Comments are closed.