فوٹو: فائل
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے،سیکیورٹی فورسز نے قلات کے ناگاؤ پہاڑی سلسلے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خلاف خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید جھڑپ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے ناگاؤ پہاڑی سلسلے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خلاف خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید جھڑپ ہوئی۔
سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں،معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق نواحی علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے آپریشن بدستور جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ شانہ بشانہ انسداد دہشتگردی کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام، ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔
Comments are closed.