اڈیالہ روڈ پرموٹرسائیکلزمیں تصادم،خاتون سمیت 2 پولیوورکرزجاں بحق

55 / 100

فوٹو:فائل

راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پرموٹرسائیکلزمیں تصادم،خاتون سمیت 2 پولیوورکرزجاں بحق،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹرسائیکل سوار بھی شدید زخمی ہوگیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ روڈ پر آمنے سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے2 خواتین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

 حادثہ میں زخمی دو خواتین اور ایک مرد پولیو ورکر تھے اور ڈیوٹی پر چونترہ کے علاقے میں جا رہے تھے، حادثہ میں پولیو ورکر یاسمین موقعہ پر اور مسکین نامی ورکر اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

پولیو ورکر صالحہ شدید زخمی ہوگئی، حادثہ میں دوسری جانب سے آنے والا تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ارسلان بھی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں اور جاں بحق  ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں واقعہ کے دو زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Comments are closed.