فوج کے ریٹائرڈ آفیسرز میجر عادل راجہ اور کیپٹن حیدر رضا مہدی کو سزا

21 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی: پاک فوج کے ریٹائرڈ آفیسرز میجر عادل راجہ اور کیپٹن حیدر رضا مہدی کو سزا سنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی، دونوں ریٹائرڈ افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔

 

میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سزاکے نتیجہ میں 21 نومبر 2023 سے دونوں ریٹائرڈ افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں۔

Comments are closed.