ویب سائٹس پرچلنے والے اشتہارات پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
فوٹو: فائل
اسلام آباد: مختلف ویب سائٹس پرچلنے والے اشتہارات پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری،ایس ای سی پی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرپٹو کرنسی ایکس چینجز اور جوئے کے اشتہارات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
سکیورٹی ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی طرف سے غیر قانونی سرمایہ کاری اوراشتہارات والے پلیٹ فارم سے کاروباری معاہدوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ایس ای سی پی کا کرپٹو کرنسی اور جوئے کے آن لائن پلیٹ فارمز کے اشتہارات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا، مختلف ویب سائٹس پر کرپٹو کرنسی ایکس چینجز اور جوئے کے اشتہارات پائے گئے۔
گمراہ کن اشتہارات چلانے والےڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کے ساتھ اشتہاری معاہدے نہ کرنے کی ہدایت۔
ایس ای سی پی نے اشتہارات پر پابندی سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ،ایس ای سی پی کی کمپنیوں کو پہلے سے کئے گئے معاہدوں کی تنسیخ کرنے کی ہدایت۔
گمراہ کن اشہارات چلانے والی ویب سائٹس غیر منظور شدہ اسکیموں کی مارکیٹنگ کرتی ہیں،ایسی کمپنیاں کھیلوں کے مختلف پروگرام اور تقریبات کی سپانسرشپ کیلئے کام کرتی ہیں۔
ایس ای سی پی بیان میں کہا گیاہے کہ عوام ایسے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز اور موبائل ایپس میں سرمایہ کاری کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں۔
کسی بھی ریگولیٹر نے اس قسم کے پلیٹ فارم یا سرمایہ کاری کی اسکیمیں کی منظوری نہیں دے رکھی،ایسی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے عوام قیمتی سرمایہ کا تقصان کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.