بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان
فوٹو: فائل
اسلام آباد: بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے کیونکہ سی پی پی اے نے ایک بار پھر نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے.
ذرائع کے مطابق مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاری کی جارہی ہے اور اس درخواست کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 53 پیسے اضافے کی توقع کی جارہی ہے.
سی پی پی اے نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گی، اضافے کی صورت میں صارفین پر40 ارب روپے کا بوجھ ڈالا جائے گا.
بجلی کی قیمت میں فیول ایڈجسٹمنٹ
اضافے کا مجوزہ اطلاق کراچی کے صارفین یعنی کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا.
Comments are closed.