نگران حکومت نے عمران خان کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی

52 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: نگران حکومت نے عمران خان کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی، 190 ملین پاوٴنڈ سے منسوب کیے گئے اس اس کیس کا اب جیل میں ٹرائل ہو گا۔

وزارت قانون کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نیب کے القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت جیل ہی میں کرنے کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وزارت قانون نے جیل ٹرائل سے متعلق سرکولیشن سمری نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کوارسال کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت جیل میں کیے جانے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی، جس کے بعد وزارت قانون نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں جج محمد بشیر کریں گے، جس میں نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

Comments are closed.