سکیورٹی فورسز کا چترال میں آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی ہوئے
فوٹو: فائل
راولپنڈی:سکیورٹی فورسز کا چترال میں آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی ہوئے،یہ آپریشن پاک افغان سرحد کے قریب علاقے ارسون میں کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کے ضلع چترال کے علاقے میں کئے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک 4 زخمی ہو گئے۔۔
یہ آپریشن پاکستان-افغان سرحد کے قریب علاقے ارسون میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔۔علاقے میں دیگر دہشت گرد وں کی موجودگی کے خدشہ کے پیش نظر علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا،اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.