پاکستان کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اب کیا کرنا ہے؟
فوٹو : فائل
اسلام آباد: پاکستان کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اب کیا کرنا ہے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ انگلینڈ کو شکست دینے کے علاوہ اپنے رن ریٹ کو بھی بہتر کرنا ہو گا۔
دوسری طرف اگر سری لنکا کی ٹیم اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتی ہے تو ایسی صورت میں گرین شرٹس انگلینڈ کو ہرا کر باآسانی سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔
اور اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف کامیاب رہتی ہے تو ایسی صورت میں ناصرف قومی ٹیم کو انگلینڈ کو ہرانا ہو گا بلکہ بڑے مارجن سے ہرانا ہو گا۔
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان بنگلور میں 9 نومبر کو کھیلے جانے والے میچ میں بارش کا بھی قومی امکان ہے اور ڈے نائٹ میچ ہونے کی وجہ سے میچ کے بارش کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اگر میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو جاتا ہے تو ایسی صورت میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا، یوں نیوزی لینڈ کے مجموعی پوائنٹس 9 ہو جائیں گے اور ایسی صورت میں بھی پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کو ہرا کر فائنل فور میں جگہ بنا لے گی۔
موجودہ صورتحال میں پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی اور رن ریٹ میں نیوزی لینڈ سے آگے نکلنے کے لیے کم از کم 130 رنز کے مارجن سے فتح درکار ہو گی.
بھارت پہلے ہی فائنل فور میں موجود ہے۔ اب بقیہ دو ٹیموں کے لئے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ ہے۔ افغانستان کو اپنے دونوں میچ مشکل ٹیموں کے خلاف کھیلنا ہیں۔
ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پرنیوزی لینڈ نے 8 میں سے چار میچ جیتے اور چار میں اسے شکست ہوئی ہے وہ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان نے8 میں سے چار میچ جیتے اور چار ہارے ہیں وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
Comments are closed.