سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع ژوب میں آپریشن،6 دہشتگرد مارے گئے
فوٹو: فائل
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع ژوب میں آپریشن،6 دہشتگرد مارے گئے،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی.
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر صوبہ بلوچستان کے علاقے سمبازہ ژوب میں آپریشن کیا ہے۔
آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، مارے گئے دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں، معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ ملوث تھے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نواحی علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر دشمن کی مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔
Comments are closed.