پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پی ایم اے لانگ کورس، کیڈٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی :پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 148ویں پی ایم اے لانگ کورس، 67ویں انٹیگریٹڈ کورس، 35ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس اور 22ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق گریجویٹس میں عراق، مالدیپ، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن کے کیڈٹس بھی شامل تھے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، اس موقع پر مہمان خصوصی تھے مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور ممتاز کیڈٹس کو انعامات سے نوازا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ 148ویں پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی کے سینئر انڈر آفیسر محمد عبدالرحمن اعوان کو اعزازی تلوار سے نوازا گیا 148ویں پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر محمد حمزہ خالد کو صدر کا گولڈ میڈل دیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر شریجن بنیا کو دیا گیا۔67ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس انڈر آفیسر محمد نجم اعظم ایوارڈ دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ 22ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کورس انڈر آفیسر فریحہ کائنات عارف کو کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا چیف آف آرمی سٹاف کین ٹو کمپنی کوارٹر ماسٹر سارجنٹ فراست توفیق 35ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کو دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سری لنکا کی فوج کے کمانڈر،لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایل وی ایم لیانج، آر ڈبلیو پی، آر ایس پی، این ڈی یو نے بھی اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

Comments are closed.