نواز شریف نے سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کر دیے

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم اسلام آباد پہنچے ائرپورٹ پر قیام کے دوران ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں نواز شریف نے سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کر دیے۔

نواز شریف کی بائیو میٹرک کے لیے اوتھ کمشنر بھی اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دستخط اور بائیو میٹرک کی کارروائی کے بعد نواز شریف کا طیارہ لاہور روانہ ہو گا۔

نواز شریف کی قانونی ٹیم نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست تیار کی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کرنے کے معاملے پر نواز شریف کی لیگل ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی تھی۔

سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز اور دیگر بھی ایئر پورٹ پہنچے۔نواز شریف سے ملاقات کے لیے بیرسٹر ظفر اللہ خان بھی ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔

Comments are closed.