ملالہ یوسف زئی کے غزہ کے ہسپتال کے ٹویٹ پر فاطمہ بھٹو کا ردعمل

45 / 100

فائل:فوٹو

کراچی :پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے گزشتہ روز غزہ کے ہسپتال پر ہونے والی بمباری کی مذمت کی تو معروف پاکستانی مصنفہ فاطمہ بھٹو نے اس پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ اسے ’نسل کْشی‘ کہیں۔

گزشتہ روز غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

ملالہ نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دے اور جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ انہوں نے فلسطینیوں کی امداد کے لیے 300 ہزار ڈالرز عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے اور دیگر لوگوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ بھی اس مشکل وقت میں سامنے آئیں اور فلسطینیوں کی ہر ممکن حد تک مدد کریں۔

معروف پاکستانی مصنفہ فاطمہ بھٹو نے ملالہ یوسف زئی کی جانب سے سامنے آنے والے اس مذمتی بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسے وہی کہا جائے جو یہ ہے یعنی (فلسطینیوں کی) نسل کشی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اسرائیل کو نسل پرست ریاست کہا جائے۔

Comments are closed.