کورکمانڈرز کانفرنس میں فلسطینی شہریوں کی اموات پراظہار تشویش،حمایت کااعادہ

50 / 100

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی:کورکمانڈرز کانفرنس میں فلسطینی شہریوں کی اموات پراظہار تشویش،حمایت کااعادہ کیاگیا،آرمی چیف کی صدارت میں کورکمانڈرز کانفرنس۔۔۔ شرکا کا اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کی اموات پر اظہار تشویش۔ فلسطین کےلئے پاکستانی قوم کی مکمل حمایت کااعادہ۔ریاست مخالف دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عزم کااظہار کیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپہ سالار کے زیر صدارت جی ایچ کیو میں260 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کو درپیش داخلی و خارجی خطرات اور دہشتگردی کے خاتمے پر زور۔کمانڈرز نے ربیع الاول کے مقدس مستونگ، ہنگو اور ژوب کے شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کامسلہ فلسطین کے پائیدار حل پرزوردیا۔۔مسلمانوں کے مقدس مقامات پر قبضے کے خاتمے کےلئے فلسطینی بھائیوں کے موقف کی حمایت۔ کہا فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے،فورم نے فلسطینی شہریوں کے جانی نقصان کو تشویشناک قراردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کوخطے کی صورتِ حال اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں اپنی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فورم کا ہر قسم کے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کامسلہ فلسطین کے پائیدار حل پرزور۔۔مسلمانوں کے مقدس مقامات پر قبضے کے خاتمے کےلئے فلسطینی بھائیوں کے موقف کی حمایت۔ کہا فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل، ان کی سرزمین اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے اپنے بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ میں کہا گیا پاک فوج ملک بھر میں غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کرنے میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ مافیاز اور کارٹلز کے خلاف کارروائیوں کو آنے والے دنوں میں مزید تقویت دی جائے گی تاکہ ملک کو اس طرح کی معاشی سرگرمیوں کے منفی اثرات سے نجات دلائی جا سکے۔

کانفرنس کے شرکاء نے تمام غیر قانونی تارکین وطن کو یکم نومبر 2023تک ملک بد ر کرنے اور وطن واپس بھیجنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مکمل حمایت کرنے کا عزم کیا۔

آرمی چیف نے تمام غیر قانونی تارکین وطن کی باعزت اور محفوظ وطن واپسی اور ڈیپورٹیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی
آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے اور فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا۔

Comments are closed.