ارتغل کے فرزند اور کورولوش عثمان کے مرکزی کردار عثمان پاکستان پہنچ گئے

52 / 100

فوٹو:فائل

کراچی: ترک ڈرامہ ارطغرل کے ہیرو ارتغل کے فرزند اور کورولوش عثمان کے مرکزی کردار عثمان پاکستان پہنچ گئے،وہ صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے دورے پر ہیں۔

سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک سیریل کورولوش عثمان میں مرکزی کردار نبھانے والے تُرک اداکار براق اوزچیویت پاکستان کراچی گئے۔

براق اوزچیویت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان آمد سے متعلق آگاہ کیا۔

ترک اداکار نے تصویر میں سیاہ رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ تصویر پر انہوں نے کراچی پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

تُرک اداکار براق اوزچیویت نے کچھ عرصہ قبل اپنی پاکستان آمد سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔ براق کراچی میں نجی برانڈ کے پرفیوم کے سفیر کے طور پر پاکستان آئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کے اہم کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

Comments are closed.