نوازشریف کا پاکستان آمد سے قبل 4 ممالک کا دورہ،9 کو سعودیہ روانگی

53 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: نوازشریف کا پاکستان آمد سے قبل 4 ممالک کا دورہ،9 کو سعودیہ روانگی ہوگی، ذرائع کے مطابق نوازشریف پاکستان آمد سے پہلے پیش بندی کرنا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہونے کا امکان ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب سے 14 اکتوبر کو دبئی روانہ ہوں گے،ان کا دبئی سے چین او رقطر جانے کا بھی امکان ہے۔

نوازشریف 21 اکتوبر کو دبئی سے لاہور روانہ ہوں گے،ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ 19اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا امکان ہے۔

نوازشریف 21 اکتوبر شام 7 بجے لاہور پہنچیں گے،اگر نوازشریف کو حفاظتی ضمانت مل جاتی ہے تو پھر وہ لاہور ائیر پورٹ سے مینار پاکستان پہنچیں گے۔

تاہم اس ساری صورتحال کے باوجود نوازشریف کی پاکستان آمد شکوک شہبات کا شکار ہے اور ایک امکان یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ نوازشریف کوئی اور بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے گریز کا فیصلہ بھی کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.