میں کسی کے استقبال کا قائل نہیں،میاں صاحب پہلے عدالتی معاملات درست کریں
فوٹو:فائل
لندن: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات ہو گئی ہے، بعد میں میڈیا سے گفتگو انھوں نے کہا ہے میں کسی کے استقبال کا قائل نہیں،میاں صاحب پہلے عدالتی معاملات درست کریں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی، ہمیں ملک کے معاملات دیکھنا ہوں گے، مسلم لیگ جیتی تو وزارت عظمیٰ کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔
سابق وزیراعظم نے نئی پارٹی بنانے سے متعلق سوال پر کہا کہ پارٹی خفیہ نہیں بنتی جب بھی بنے گی تو سامنے آجائے گی۔ نواز شریف سے ملکی امور پر گفتگو ہوئی، نئی پارٹی بنائی نہیں، اس کے قیام کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ نواز شریف سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے، پارٹی کے کسی لیڈر کے حوالے سے میرے کوئی تحفظات نہیں۔
شاہد خاقان نے کہا کہ نواز شریف سے 35 سال کا تعلق ہے، میں استقبال کا قائل نہیں ہوں، ن لیگی قائد کی واپسی کے حوالے سے کی گئی مشاورت میں شامل نہیں تھا۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی حکومت کی ذمے داری ہے، مظاہرے کرنے والے افراد کو اللّٰہ ہدایت دے.
Comments are closed.