چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ وزارت قانون و انصاف نے این او سی جاری کردیا۔

وزارت قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا این او سی جاری کردیا۔
کل اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اس سے قبل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے وزارت قانون کو خط لکھا تھا جس میں جیل ٹرائل سے متعلق وزارت قانون کی رائے مانگی گئی تھی ۔

Comments are closed.