صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا اقدام چیلنج
فائل:فوٹو
لاہور: جناح ہاوٴس حملہ کیس میں پراسیکیوشن نے پی ٹی آئی خواتین کارکنوں صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
پراسکیوشن نے ضمانتیں منظور کرنے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں حقائق کے برعکس منظور ہوئیں۔
پراسکیوشن نے استدعا کی کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے وقت پراسیکیوشن کے موٴقف کو سنا نہیں، لہذا عدالت ضمانتیں منظور کرنے کا حکم کالعدم قرار دے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔
Comments are closed.