اسلام آباد میں غیر قانونی رہاش پذیر افغانیوں کے خلاف آپریشن،800 گرفتار
فوٹو : سی ٹی ڈی
اسلام آباد: اسلام آباد میں غیر قانونی رہاش پذیر افغانیوں کے خلاف آپریشن،800 گرفتار کرلے گے، یہ آپریشن سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ہمراہ کیا ہے۔
سرچ آپریشن اسلام آباد اور گردونواح میں کیا گیاہے اس دوران 800 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیاہے جب سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
سرچ آپریشن اسلام آباد کے نواحی علاقوں بہارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ، شمس کالونی اور دیگر علاقوں میں افغانیوں کے خلاف کیا گیا۔
گرفتار افغان باشندوں میں 400 کو پروف آف ریزیڈنس ہونے پر رہا کر دیا گیا جبکہ 375 افغان باشندوں کے پاس کوئی شناختی دستاویزات موجود نہیں تھی جن کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسکے ساتھ، 25 افغان باشندوں کی دستاویزات کی تصدیق تک ان کو حراست میں رکھا گیا ہے جبکہ 375 افغان باشندوں کو کارروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائے گا۔
سرچ آپریشن سے قبل خفیہ معلومات کی بنا پر فہرستیں بھی مرتب کی گئیں جن میں کئی جرائم پیشہ افغان باشندوں کی نشاندہی بھی ہوئی ہے۔ آنے والے دنوں میں آپریشن میں مزید تیزی آئے گی۔
Comments are closed.