طیارے کا دستخط شدہ ڈس انفیکشن سرٹیفکیٹ روانگی سے قبل جمع کرائے جانے کا فیصلہ

45 / 100

فائل:فوٹو

کراچی :بارڈر ہیلتھ سروسز کا انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن 2015ء کے نکات پر عمل درآمد کے لیے ایئر پورٹس انتظامیہ نے طیارے کا دستخط شدہ ڈس انفیکشن سرٹیفکیٹ روانگی سے قبل ایئر پورٹ آفس میں جمع کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بارڈر ہیلتھ سروسز کا انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن 2015ء کے نکات پر عمل درآمد کے لیے ایئر پورٹس انتظامیہ کے ساتھ اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں طیارے کا دستخط شدہ ڈس انفیکشن سرٹیفکیٹ روانگی سے قبل ایئر پورٹ آفس میں جمع کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیمار مسافر کا پرسنل ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کرانا لازمی ہو گا، ایئر لائن مجوزہ طریقہ کار کے مطابق طیارے کے فضلے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ایئر لائن حکام ایئر پورٹ ہیلتھ آفیسر کو طیارے کے اچانک دورے کی سہولت فراہم کریں، ہیلتھ آفیسر پروازوں کی روانگی کے وقت خوراک اور سینیٹری کی صورتِ حال کا معائنہ کرنے کا مجاز ہو گا۔

اس حوالے سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایئر لائنز میڈیکل سرٹیفکیشن کے لیے محکمہ صحت کو براہِ راست درخواست بھیجنا ہو گی، ایئر لائنز ڈی پورٹ ہوئے مسافروں کا ڈیٹا بارڈر ہیلتھ کے ساتھ شیئر کرے گا۔

Comments are closed.