احتساب عدالت ، 190 ملین پاوٴنڈ کیس ، بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں استدعا کرتے ہوئے موٴقف پیش کیا کہ نیب نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری فی الحال مطلوب نہ ہونے کا بیان دیا، ہمیں لفظ فی الحال پراعتراض ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب کا ارادہ تبدیل ہونے پرعدالت کے ذریعے آگاہ کیا جائے کیونکہ حفاظتی ضمانت بنیادی حق ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے وکیل کے بیان پر مخالفت کرتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ کوئی قانون نہیں کہ کسی ملزم کو گرفتاری سے قبل آگاہ کیا جائے۔

بعدازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کردی۔

Comments are closed.