فاطمہ کی ہلاکت کیس ، ملزمہ حنا شاہ نے پولیس کو گرفتاری دیدی

45 / 100

فائل:فوٹو

خیرپور: رانی پور حویلی میں کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں ملزمہ حنا شاہ نے پولیس کو گرفتاری پیش کر دی۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمہ حنا شاہ کو ویمن پولیس سٹیشن خیر پور منتقل کر دیا گیا ہے اور اسے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
پولیس نے حنا شاہ کے والد فیاض شاہ کو 3 روز قبل رانی پور سے گرفتار کیا تھا۔
خیال رہے کہ 14 اگست کو رانی پور کی حویلی میں 10 سالہ ملازمہ بچی فاطمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت ہوئی تھی، بچی فاطمہ کی موت سے قبل تڑپنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

Comments are closed.