چیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل نہ ہونے کا فیصلہ

45 / 100

فائل:فوٹو
اٹک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کاکہناہے کہ نے کہا کہ میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی نہ کرنے کا عدالت کے سامنے بیان دے دیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں، میں اپنے وکلا سے کہوں گا کہ اڈیالہ جیل میں منتقلی کی درخواست واپس لے لیں۔

Comments are closed.