جناح ہاوس حملہ کیس،پی ٹی آئی کی صنم جاوید سمیت 9 کارکوں کی ضمانتیں منظور

51 / 100

فوٹو: فائل

لاہور:جناح ہاوس حملہ کیس،پی ٹی آئی کی صنم جاوید سمیت 9 کارکوں کی ضمانتیں منظور،لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رہا کرنے کاحکم دے دیا۔

جناح ہاؤس حملہ کیس میں صنم جاوید اور روبینہ جمیل سمیت 9 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کی گئیں اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔

خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دائر ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آٸی کے جن کارکنوں کی ضمانتیں منظور ہوئیں اُن میں صنم جاوید، روبینہ جمیل، افشاں طارق، آشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیصل اختر، قاسم، علی حسین قادری سمیت دیگر 9 ملزمان شامل ہیں۔

عدالت نے ضمانت منظور ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا بھی حکم دیا اور تمام ملزمان کو 1 ایک لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں خارج کردیں۔

اس سے قبل صنم جاوید خان اور پی ٹی آئی کی دیگر 12 خواتین رہنماؤں کو اسی کیس کے سلسلے میں جسمانی ریمانڈ پر رکھا گیا تھا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے عالیہ حمزہ اور دیگر خواتین کارکنوں بشمول خدیجہ شاہ، صنم جاوید خان اور دیگر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

Comments are closed.