خاتون نے تیسری بیٹی پیدا ہونے پراسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی

63 / 100

لاہور:لاہور کے ایک اسپتال میں درد ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے تیسری بیٹی پیدا ہونے پراسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

یہ واقعہ لاہور کے جنرل اسپتال میں پیش آیاہے خاتون نے سرجیکل ایمرجنسی کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی، مریضہ کی حالت تشویشناک ہے جسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

 اسپتال انتظامیہ کے مطابق قصور میں خاتون نے تیسری بیٹی کو جنم دیا۔طبیعت خراب ہونے پر دو دن پہلے ہی جنرل اسپتال لایا گیا تھا۔

گائنی یونٹ ٹو کی ٹیم نے آپریشن کے ذریعے خاتون کے پیٹ میں موجود خون کو صاف کیا۔ لیبر روم سے مریضہ کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔خاتون سدرہ لیبر روم کے واش روم گئی اور کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور وہ نیورو ڈپارٹمنٹ میں وینٹی لیٹر پر ہے،واقعے کی انکوائری کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پولیس بھی اطلاع پر پہنچ گی ڈاکٹر فرید ظفر کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ خودکشی کی کوشش لگتی ہے،ڈاکٹر ندرت سہیل نے بتایا کہ مریضہ کا سی سیکشن ہوا تھا۔

 گوشت کا ٹکڑا رہ گیا تھا جس کا آپریشن ہونا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون اب وینٹی لیٹر پر ہے اور اس کے لیے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

Comments are closed.