پاکستان نے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کا الزام مسترد کردیا

52 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: پاکستان نے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کا الزام مسترد کردیا اور واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کو اس معاملے سے جوڑنا درست نہیں ہے.

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) بیل آؤٹ پیکج کیلئے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کی خبر بے بنیاد ہے۔ پاکستان اس بے بنیاد اور من گھڑت خبر کو مسترد کرتا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر مشکل لیکن ضروری معاشی اصلاحات کے نفاذ پر بات ہوئی۔ ان مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا مکروہ فعل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع میں سخت غیر جانبداری کی پالیسی پر کار بند ہے، اس تناظر میں یوکرین کو کوئی اسلحہ اور گولہ بارود فراہم نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی برآمدات ہمیشہ خریدار کی اشد ضروریات کے تحت ہوتی ہیں اس میں کسی اور جواز کو تلاش کی ضرورت نہیں ہے.

Comments are closed.