نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے

54 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے،نگران وزیراعظم وفد کے ہمراہ امریکہ گے ہیں۔

نگران وزیرِ اعظم نیویارک میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے،وزیرِ اعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر اعظم امریکہ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے  والی اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم اس دورے میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔

Comments are closed.