قاضی فائزعیسیٰ کے چیف جسٹس سپریم کورٹ بننے پرمریم نواز نے کیا کہا؟
فوٹو: فائل
لاہور:قاضی فائزعیسیٰ کے چیف جسٹس سپریم کورٹ بننے پرمریم نواز نے کیا کہا؟ مسلم لیگ ن کے تنظیمی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہو گی۔
اجلاس سے خطاب کے دوران نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لئے برابر ہوں، امید ہے کہ نوازشریف اور ان کے مظلوم ساتھیوں کو "پراجیکٹ” کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی۔
انھوں نے کہا نوازشریف اور اُن کے ساتھیوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے ناانصافیوں کا سامنا کیا، نوازشریف اور اُن کے ساتھی ہی ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں، نوازشریف کو اللہ تعالی نے سرخرو کردیا اب پاکستان کو سرخروکرنا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہر بار نوازشریف کو پلس کیا ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہو گئی، نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی، نوازشریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے یوتھ کوآرڈینیٹرز کا اہم مشاورتی اجلاس
لاہور سے خواتین اور مرد یوتھ کوآرڈینیٹرز کی بڑی تعداد میں اجلاس میں شرکت
مریم نوازشریف اور حمزہ شہبازشریف نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
پاکستان کے تمام نوجوانوں کو نوازشریف پاکستان کا قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں،… pic.twitter.com/EpOvGCywdK
— PMLN (@pmln_org) September 17, 2023
لیگی رہنما نے کہا پاکستان کو ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے، ملک کو انتقام، ٹکراﺅ اور افراتفری سے نجات دلانا ہوگی، ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا ہم صوبہ سندھ سمیت پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا سفر لے کر جائیں گے، اللہ تعالی نے پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی نوازشریف کے مقدر میں لکھی ہے۔
شہبازشریف کی حالیہ ختم ہونے والی 16 ماہ کی حکومت پر بات کرنے کی بجائے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ ، دہشت گردی ختم کی تھی، اب مہنگائی میں کمی کا وعدہ پورا کریں گے۔
انھوں نے کہا نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنای اب معاشی طور پر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنائیں گے۔
مریم نواز کے مطابق نواز شریف عوام کے چہروں پر اطمینان اور معاشی آسودگی دیکھنا چاہتے ہیں، عوام اپنے ووٹ سے نوازشریف کو مضبوط کریں، مہنگائی ہم کم کردیں گے۔
Comments are closed.