سیاسی اسکرپٹ کے عین مطابق راجہ ریاض مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے
فوٹو: سکرین گریب
لندن: سیاسی اسکرپٹ کے عین مطابق راجہ ریاض مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے، قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پر اعتمان کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔
لندن میں راجہ ریاض نے نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس دوران اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، اعظم نذیر تارڑ و دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
Raja Riaz joins PMLN pic.twitter.com/K6Aknvjr2L
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 16, 2023
ملاقات کیلیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں راجہ ریاض نے بتایا تھا کہ ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوگی، نواز شریف کی واپسی اور الیکشن پر بھی تبادلہ خیال ہوگا.
انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے 15 فروری انتخابات کی تاریخ دی ہے اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں گے۔
راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا وطن واپسی پر زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ (ن) پرانی جماعت ہے اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں۔
سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ (ن) لیگ نے انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نواز شریف واپس نہ جا رہے ہوتے۔
Raja Riaz joins PMLN pic.twitter.com/cWRkcwyDLz
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 16, 2023
واضح رہے پہلے ہی توقع کی جارہی تھی کہ پی ڈی ایم حکومت ختم ہوتے ہی راجہ ریاض مسلم لیگ ن میں نہ صرف شامل ہوں گے بلکہ آئندہ الیکشن کا ٹکٹ بھی لیں گے اسی لئے اپوزیشن میں بیٹھنے کے دوران وہ حکومت پر تنقید کی بجائے عمران خان پر تنقید کرتے رہے۔
Comments are closed.