مستونگ میں سڑک کنارے دھماکا ،حافظ حمد اللہ سمیت پانچ افراد زخمی

45 / 100

فائل:فوٹو

کوئٹہ :بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں جے یوآ رہنما و ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا ، حافظ حمد اللہ منگوچڑ جارہے تھے۔دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی رہنما کے ساتھی اور گن مین سمیت پانچ افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں میر بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ حافظ حمداللّٰہ دھماکے کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں، تشویش کی کوئی بات نہیں۔

Comments are closed.