تحریک انصاف نے 16 ماہ کی مہنگائی کےاعدادو شمارجاری کردئیے

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف نے 16 ماہ کی مہنگائی کےاعدادو شمارجاری کردئیے، پی ٹی آئی نے شہبازشریف کی زیر قیادت پی ڈی ایم حکومت کی ظالمانہ مہنگائی کا چارٹ پیش کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 16 ماہ میں بجلی، پیٹرول کے بعد چینی سمیت اشیائے خور و نوش مہنگی ہوگئیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق 16 ماہ میں 2 کروڑ سے زیادہ لوگ خطِ غربت سے نیچے دھکیل دیے گئے،کہا کہ 16 ماہ میں پیٹرول 155 روپے فی لیٹر مہنگا ہو کر 305 روپے پر پہنچ گیا ہے، اس دوران ڈیزل 167 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی دور میں فی یونٹ بجلی 16 روپے تھی جو آج 50 روپے تک پہنچ گئی ہے، قوم اسحاق ڈار کے لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی دور میں 86 روپے فی کلو والی چینی آج 200 روپے سے بھی تجاوز کر چکی ہے، اس دوران 20 کلو آٹا 1200 روپے کا تھا جو آج 3 ہزار تک پہنچ چکا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی کیفیت حالات کی سنگینی میں مزید اضافہ کرے گی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کسی بھی قسم کی غیر جمہوری اور غیر آئینی کوششوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، نگراں حکومت آئین کے مطابق 90 روز کی مدت میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔

Comments are closed.